ندا ملک کی گھر یلو ملازمہ شبانہ لاکھوں روپے مالیت کا زیور اور نقدی لیکر رفو چکر ہوگئی

بدھ 6 جون 2018 13:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) داکارہ ندا ملک کی گھر یلو ملازمہ شبانہ لاکھوں روپے مالیت کا زیور اور نقدی لیکر رفو چکر ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ بابو صابو کی رہائشی شبانہ اداکارہ ندا ملک کے پاس گذشتہ 6 ماہ سے بطورگھریلو ملازمہ کام کر رہی تھیںگذشتہ روز جب اداکارہ ندا ملک اپنے کمرے میں آرام کر رہی تھیں تو ملازمہ نے موقعہ غنیمت جانتے ہوئے اداکارہ ندا ملک کی الماری میں پڑے تمام زیورات اور نقدی اٹھائی اور نو دو گیارہ ہوگئی اداکارہ نے شبانہ کے موبائل نمبر پر کال کی تو اس کا نمبر بند جا رہا تھاندا ملک کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروا کے اسے قانون کے مطابق کڑی سزا دلوانگی-

متعلقہ عنوان :