نامور اداکارہ شیبا رانی اعتکاف پر بیٹھ گئی

بدھ جون 13:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) نامور اداکارہ شیبا رانی اعتکاف پر بیٹھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیبا رانی نے اعتکاف سے پہلے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 6 سال کے طویل عرصے بعد اعتکاف پر بیٹھ رہی ہوں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، مساوات، رواداری اور تقوی کا درس دیتا ہے اور اس مہینے میں کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادت کروں اور اللہ کے حضور گڑ گڑا کر اپنی بخشش کی دعا مانگواور اس بار یہی عزم لیکر اعتکاف پر بیٹھ رہی ہوں اور اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ میری عبادت قبول فرمائیں-

متعلقہ عنوان :