پورٹ قاسم میں قائم کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے علاقے میں ماحول پر کسی قسم کے منفی اثرات نہیں پڑ رہے ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر پورٹ قاسم

بدھ 6 جون 2018 14:07

پورٹ قاسم میں قائم کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے علاقے میں ماحول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پورٹ قاسم پاور پلانٹ کائی بن نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم میں قائم کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے علاقے میں ماحول پر کسی قسم کے منفی اثرات نہیں پڑ رہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں بجلی گھروں سے ماحول کو نقصان پہنچانے والی کسی قسم کی گیس خارج نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم میں قائم ایک بجلی گھر سے 2017ء اور دوسرے سے رواں سال پیداوار شروع ہوئی ہے اور یہ منصوبے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے ماحول دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم میں بجلی گھروں کی تعمیر کا آغاز 2015ء میں شروع ہوا تھا اورپہلے یونٹ سے نومبر 2017ء سے جبکہ دوسرے سے جنوری 2018ء سے پیداوار کا آغاز ہوا۔انہوں نے کہا کہ 101 مقامی افراد کو تربیت کے لئے چین بجھوایا گیا تھا جو افراد تربیت مکمل کرکے واپس آ گئے ہیں وہ اب یہاں ملازمت کررہے ہیں۔