پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے 15ارب 51کروڑ روپے جاری

بدھ 6 جون 2018 14:07

پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے 15ارب 51کروڑ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے 15ارب 51کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران پٹرولیم ڈویژن کے لئے جاری ہونے والے فنڈز گزشتہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں جاری ہونے والی رقم سے زیادہ ہیں۔رواں مالی سال کے لئے مجموعی طور پر پٹرولیم ڈویژن کے لئے پی ایس ڈی پی میں 16 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔