تیل و گیس کی تلاش کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران 90 کنوئوں کی کھدائی کی جائے گی،وزارت توانائی

بدھ جون 14:07

تیل و گیس کی تلاش کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران 90 کنوئوں کی کھدائی کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران 90 کنوئوں کی کھدائی کی جائے گی۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اس شعبہ میں خود کفالت کے حصول کے لئے سرمایہ کاری بڑھائی جارہی ہے پچھلے پانچ سال کے دوران 944 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 32 ہزار343 بیرل تیل سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے مختلف مقامات سے 116نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور اس شعبہ میں کامیابی کی شرح 40 فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :