ارباز خان ایوش شرماکی فلم ’’لوراتری‘‘ مختصر کردار ادا کریں گے

بدھ 6 جون 2018 14:07

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار و فلم ساز ارباز خان ایوش شرماکی فلم ’’لوراتری‘‘ مختصر کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اپنی پروڈکشن کمپنی سلمان خان فلمز کے بینر تلے فلم’’لوراتری‘‘ پر کام کر رہے ہیں پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سلمان خان ایوش شرما اور وارینا حسین کی فلم’’لوراتری‘‘ میں مختصر کردار ادا کریںگے لیکن اب فلم میں ارباز خان مختصر کردار ادا کریں گے۔ سلمان خان ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔