Live Updates

قبل از وقت انتخابات دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے ،ْنواز شریف

بدھ 6 جون 2018 14:07

قبل از وقت انتخابات دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے ،ْنواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ،ْ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی بحث چلتی رہتی ہے اور اس کا آغاز ہو چکا ہے ،ْہر بات پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے، جب مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں ہوتا ،ْتبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا، تبدیلی آ کر رہے گی جو ملک کیلئے ناگزیر ہے۔

بدھ کو احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا آغاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا اور مجھے زندگی بھر کیلئے نااہل کیا گیا۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہر بات پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے، جب مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا، تبدیلی آ کر رہے گی جو ملک کے لیے ناگزیر ہے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہوگا مجھے نہیں، اس سے متعلق صرف اخباروں میں پڑھ رہا ہوں۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو بلایا ہے کیا کہیں گے جس پرنوازشریف نے کہا کہ ظفر اللہ صاحب آ رہے ہیں ان سے مشاورت ہوگی۔ صحافیوں پر تشدد اور اغوا سے متعلق انہوںنے کہاکہ اس ملک میں کس طرح سے کچھ لوگ آپریٹ کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات