گری الیکٹرانکس کے ایئر کنڈیشنرز مکمل بی ٹی یو صلاحیت کے حامل

بدھ 6 جون 2018 14:14

گری الیکٹرانکس کے ایئر کنڈیشنرز مکمل بی ٹی یو صلاحیت کے حامل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) گری الیکٹرونکس ایئر کنڈیشنرز اور الیکٹرانکس کا عالمی برانڈ ہے، گری نے دنیا کی مایہ ناز گری انورٹر ٹیکنالوجی پر اپنے سپلٹ ایئر کنڈیشنرز اور فلور اسٹینڈنگ ایئر کنڈیشنرز متعارف کرائے ہیں۔ زیادہ ماحول دوست اور توانائی کی بچت کے ضمن میں گری کے ان انتہائی موثر یونٹس کی کارکردگی اور توانائی کی بچت کے حوالے سے بہترین درجہ بندی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں عالمی پہچان حاصل ہوئی ہے۔

گری کی مصنوعات پاکستان میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ گری کے موجودہ سپلٹس اور فلور سٹینڈنگ انورٹرز ایئر کنڈیشنرز مکمل بی ٹی یو صلاحیت فراہم کرتے ہیں جس کی یورپین کمپلینٹ ریٹنگ اور توانائی کی بچت کے بارے میں اے پلس ریٹنگ ہے جو 60 فیصد تک بجلی کی بچت فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ایئر کنڈیشنرز میں لگائے گئے فلٹرز صحت مند اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بناتے ہیں جبکہ یہ توانائی کی بچت کی سب سے بلند شرح کے حامل ہیں جو توانائی کی زیادہ بچت فراہم کرتے ہیں۔

یہ یونٹس وولٹیج کی کمی بیشی کے دوران مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھتے ہیں اور 150 وولٹ کے کم ترین وولٹیج پر بھی اسٹارٹ ہو سکتے ہیں۔ یہ مصنوعات بجلی کے استعمال اور ایئر کولنگ کی مجموعی لاگت میں کافی کمی لاتی ہیں۔ گری پاکستان نے کہا ہے کہ ہماری سپلٹس ایئر کنڈیشنرز اور فلور اسٹینڈنگ انورٹر ایئر کنڈیشنرز کی سیریز مصنوعات کی انقلابی رینج پر مشتمل ہے۔

گری صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات اور ماہرین کی بصیرت کے مطابق بہترین مصنوعات کی تشکیل کے لئے مسلسل نئی ٹیکنالوجیز ایجاد کر رہا ہے۔ پاکستان میں موسم گرما کی صورتحال، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بجلی کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث گری نے انتہائی قابل اعتماد ایئرکنڈیشنرز تیار کئے ہیں تاکہ ملکی ماحول اور موسمیاتی صورتحال کے مطابق بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

گری ایئر کنڈیشنرز کو متعدد ماہرین اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی اداروں کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔ گری انجینئرز کا ایک اسٹریٹجک آپریشنل وژن ہے کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور بہتری کو یقینی بنانے کے لئے جدت کا سفر طے کرنا ہے۔ گری اپنے قابل قدر صارفین کا ہمیشہ شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے کمپنی کی مسلسل کامیابیوں میں مدد کی۔ آج گری کے ایئر کنڈیشنرز دنیا کے 195 ممالک میں دستیاب ہیں۔ گری الیکٹرک اپلائنسز کو 300 ملین سے زائد صارفین کا اعتماد حاصل ہے جس سے اس کی ناقابل اعتماد اور اعلیٰ ترین معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔