Live Updates

ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا کہ کچھ اینکرز کی الماریوں میں شراب کی بوتلیں ہوتی تھیں

حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب میں اینکرز سے متعلق تحریر باتیں بھی بتا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان اور ان کی کتاب لانچنگ سے قبل ہی میڈیا میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق اس وقت طوفان برپا ہوا جب پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب پڑھی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کو بد ترین شخص اور خود کو نیک، پارسا اور تہجد گزار خاتون کے طور پر بیان کیا ہے۔

اس کےبعد ریحام خان کی کتاب سے متعلق ایک بحث شروع ہو گئی جس کی زد میں ریحام خان خود بھی آئیں اور انہیں اچھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف کالم نگار جاوید چوہدری نے حمزہ علی عباسی سے سوال کیا کہ اس کتاب میں آپ کو اچھی چیز کیا لگی ؟ جس پر حمزہ علی عباسی نے کہا اس کتاب میں اچھی چیز مجھے یہی لگی جس طرح ریحام خان نے خود کو بیان کیا، اور کہا کہ میں پانچ وقت کی نمازی اور تہجد گزار ہوں، اپنی کتاب میں ریحام خان  نے لکھا کہ جب میں ٹی وی پر شو کرتی تھی تو میں نے اسٹیبلشڈ اینکرز کی ریٹنگز تباہ کر دیں،میں نے نئے قوانین متعارف کروائے،اینکرز کی الماریوں میں شراب کی بوتلیں ہوتی تھیں، میں نے کہا ہٹاؤ ان کو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشڈ ٹی وی چینلز اور اینکرز سے متلعق بھی اس کتاب میں ریحام خان نے لکھا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ریحام خان  کی کتاب مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ حمزہ علی عباسی کے مطابق ریحام خان نے اس کتاب میں عمران خان ، وسیم اکرم اور دیگر قریبی ساتھیوں  پر گھناؤنے الزامات عائد کیے ہیں جبکہ انہوں نے وسیم اکرم کی مرحومہ اہلیہ کو بھی نہیں بخشا جس پر ریحام خان کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات