نافٹا کے حوالے سی امریکا کے ساتھ کسی حل تک پہنچ سکتے ہیں، میکسیکو

بدھ 6 جون 2018 14:14

نافٹا کے حوالے سی امریکا کے ساتھ کسی حل تک پہنچ سکتے ہیں، میکسیکو
میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) میکسیکو کے وزیرمعیشت الڈیفنسو گوئیجاردو نے کہا ہیکہ امریکا کیساتھ کشیدگی بڑھانے کے باوجودرواں سال شمالی امریکی آذادانہ تجارتی معاہدی( نافٹا )کے معاہدے تک پہنچنے کے 50 فیصد سے زائد امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق انہوں نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمعیشت نی کہا کہ وہ آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ ہم رواں* سال کے باقی ماہ میں نافٹا کے حوالے سے ایک حل تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا تکنیکی کام تقریباً مکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سیاسی فیصلے کی کمی ہے اوراس معاہدے تک پہنچے کے لئے لچک کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ادھروائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کلولو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کئے جا سکتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے ساتھ انفرادی تجارت معاہدوں تک پہنچا جا سکے۔