آئندہ سال جاپان میں 6 سیٹوںوالے نجی طیارے کی فروخت شروع کردیں گے، ہونڈا کا اعلان

بدھ جون 14:24

آئندہ سال جاپان میں 6 سیٹوںوالے نجی طیارے کی فروخت شروع کردیں گے، ہونڈا ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کارساز کمپنی ہونڈا نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال جاپان میں اپنے 6 سیٹوںوالے نجی طیارے کی فروخت شروع کردے گی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق ہونڈا ملک میں اور چین میں طیارے کی منظوری کے لئے کوشاں ہے تاہم وہ امریکا اور یورپ میں اس کی منظوری حاصل کر چکی ہے۔۔کمپنی نے کہا کہ اس نے جیٹ کے گھریلو ترسیل کے لئے ٹریڈنگ ہائوس ماروبنی کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ماروبنی کارپوریشن ہوندا جیٹ کی ترسیل 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں شروع کردے گی۔ہونڈا کا 5.25 ملین ڈالر کاجیٹ پہلا پہلا طیارہ ہے جو عالمی جنگ کے بعد کسی کارساز کمپنی نے بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :