Live Updates

شیخ رشید نے ریحام خان کا موازنہ طوائف سے کرتے ہوئے ایک قصہ سنا دیا

ریحام خان تو اس طوائف سے بھی بدتر نکلی جو تقسیم ہند سے پہلے لال حویلی میں رہتی تھی جس نے غیر مسلم آدمی سے تعلقات کے احترام میں ساری جائیداد لٹا دی اور تین مرلے کی لال حویلی پاس رکھی لیکن عدالت میں جھوٹ نہیں بولا،اور میں نے اس طوائف کا یہ بیان آج بھی اپنے بیڈ روم میں لگایا ہوا ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 13:41

شیخ رشید نے ریحام خان کا موازنہ طوائف سے کرتے ہوئے ایک قصہ سنا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جون 2018ء) عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ریحام خان کا موازنہ طوائف سے کرتے ہوئے ایک قصہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا ریحام خان کی کتاب کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے بہت ساری عورتوں کو شادی کے بعد شریف ہوتے دیکھا ہے۔میں جس گھر میں رہتا ہوں۔یہ لال حویلی ہے جو بدھو بائی کا کوٹھا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بدھو بائی نے طوائف ہونے کے باوجود جو عدالت میں بیان دیا تھا وہ میں نے اپنے بیڈ میں لگایا ہوا ہے۔کیونکہ اس طوائف کے غیر مسلم آدمی سے جیسے بھی تعلقات تھے۔اس نے اس کے احترام میں پاکستان میں ملنے والی ساری جائداد لٹا دی اور اس نے عدالت میں جھوٹ نہیں بولا،اور اس یہ تین مرلے کی لال حویلی اپنے پاس رکھ لی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 1947ء میں راولپنڈی میں ایک ہی گاڑی ہوتی تھی جو کوئلے پر چلتی تھی اور یہ گاڑی بدو بائی کے پاس ہوتی تھی،اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ریحام خان اس بدھو بائی سے بھی گزری ہوئی عورت ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عامر پر آنے والی ہے۔ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان،بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔

اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔ خاص طور پر عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک جو بھی واقعات ہوئے ان سب کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہتحریک انصاف کی لیڈر شپ اور پارٹی امور سے متعلق بھی کئی تفصیلات اس کتاب کا حصہ ہوں گی۔پارٹی کے چند اندورنی معاملات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جب کہ عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری،مراد سعید اور عندلیب عباس سے متعلق بھی اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات