حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب بھیجنے والے سے متعلق بتا دیا

قرآن اُٹھانے کو تیار ہوں کہ نہ کتاب کو چوری کیا نہ ریحام خان کا ای میل ایڈریس ہیک کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 13:48

حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب بھیجنے والے سے متعلق بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان کا نہ ای میل ایڈریس ہیک کیا اور نہ ہی ان کی کتاب کو چوری کیا ، حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب بھیجنے والے شخص سے متعلق بتایا کہ وہ ریحام خان کی ٹیم کا ہی بندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی ٹیم کو کتاب کا کتاب کے پانچ، چھ ابواب کا ایک مینو اسکرپٹ بھیج رکھا تھا تاکہ وہ پبلشر کو دکھا کر کسی پبلشر کو آن بورڈ لے سکیں، انہی میں سے ایک شخص نے تھوڑی ہوشیاری سے ریحام خان سے ان کی مکمل کتاب کا مینو اسکرپٹ منگوایا اور پھر ہم سے رابطہ کر کے ہمیں بھجوادی۔

ہو سکتا ہے کہ اس شخص کی ریحام خان سے کوئی رنجش ہو گئی ہو ۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا نہ ہی ان کی کتاب چوری ہوئی، ریحام خان خود بھی یہ بات جانتی ہیں کہ ان کی ہی ٹیم کے ایک شخص نے ان کی کتاب لیک کی ہے۔ اور انہوں نے خود اپنی مرضی سے ای میل کے ذریعے اس آدمی کو اپنی مکمل کتاب کا مینو اسکرپٹ بھیجا تھا ، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں اس شخص کا نام نہیں بتا سکتا۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں قرآن اُٹھانے کو تیار ہوں کہ ہم میں سے کسی نے بھی ریحام خان کا ای میل ہیک نہیں کیا ، ہم نے تو کیا کسی اور نے بھی ان کا ای میل ہیک نہیں کیا ہوگا، یہ سب کچھ لیک ہوا ہے اور اس شخص نے کیا ہے جن کو انہوں نے خود اپنی مرضی سے اپنی مکمل کتاب کا مینو اسکرپٹ بھیجا تھا۔ واضح رہےکہ گذشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا چینلز پر ریحام خان کی کتاب کا ہی تذکرہ دیکھنے اور سننے میں آ رہا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب میں سے کچھ انکشافات کیے جس پر ریحام خان نے تاحال تردید نہیں کی اور حمزہ علی عباسی پر ای میل ہیک کرنے کا الزام عائد کیا۔