بھارتی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا

بدھ 6 جون 2018 14:24

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکارہ منیشا کوئرالہ نرگس دت کے حلیے میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے پس منظر میں اداکار رنبیر کپور کھڑے ہیں، فلم میں اداکار رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور، انوشکا شرما اور دیگر شامل ہیں، فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :