پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور فلمی گانا ’’تو میری میں تیرا ‘‘ میں پنجاب سے لندن تک کا سفر کریں گے

بدھ 6 جون 2018 14:24

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کے گانے ’’تو میری میں تیرا ‘‘ میں پنجاب سے لندن تک کا سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ہدایتکار ویپول امروت لال شاہ کا کہنا ہے کہ فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کا گانا ’’تو میری میں تیرا ‘‘ جاوید اختر نے لکھا اور منان شاہ نے کمپوز کیا ہے جو اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور کے پنجاب سے لندن تک کے سفر پر فلمیا گیا جس کی عکسبندی میں پنجاب سے بنگلہ دیشی سرحد، ڈھاکہ، برسلز، پیرس اور لندن میں کی گئی ہے جبکہ اس گانے میں 18سے 20مقامات دکھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج تک جتنے بھی گانے عکسبند کئے ہیں یہ ان میں سب سے زیادہ بجٹ خرچ والا گانا ہے جس پر 5.5کروڑ خرچ ہوا ہے۔ پرینیتی چوپڑا فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار ‘‘میں بھی دکھائی دیں گے۔