اتھیا شیٹھی فلم ’’ ہوپ سولو‘‘ میں کشمیری طالب علم اور فٹ بالر کا کردار ادا کریں گی

بدھ 6 جون 2018 14:24

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی فلم ’’ ہوپ سولو‘‘ میں کشمیری طالب علم اور فٹ بالر افشاں عاشق کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار گلشن گروور کے امریکی نژاد بیٹے سنجے نے کشمیری طالب علم اور فٹ بالر افشاں عاشق کی زندگی پر فلم بنانے کے لئے حقوق حاصل کر لئے ہیں جس کا نام ’’ہوپ سولو‘‘ رکھا گیا ہے جس میں اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کشمیری طالب علم اور فٹ بالر افشاں عاشق کا کردار ادا کریں گی جس کے لئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جس کی عکسبندی رواں سال کشمیر میں کی جائے گی اور اس سلسلے میں اتھیا شیٹھی فٹ بال اور کشمیری زبان اور انداز کی بھی تربیت حاصل کر رہی ہیں، فلم کے ہدایتکار منیش ہری شنکر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :