ملک میں انتخابات کے دوران دھاندلی ہوتی رہی ہے‘

یہ نواز شریف کا کام نہیں‘ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوں کواستعمال کر کے پھینک دیتے ہیں‘الزام ہے کہ اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی نے سیاست دانوں کو پیسہ دیئے‘ ہم الزام لگائیں تو کہتے ہیں ملک دشمن ہیں‘ اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 جون 2018 14:27

ملک میں انتخابات کے دوران دھاندلی ہوتی رہی ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کے دوران دھاندلی ہوتی رہی ہے‘ یہ نواز شریف کا کام نہیں‘ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوں کواستعمال کر کے پھینک دیتے ہیں‘الزام ہے کہ اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی نے سیاست دانوں کو پیسہ دیئے‘ ہم الزام لگائیں تو کہتے ہیں ملک دشمن ہیں‘ اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے کل رات سپریم کورٹ میں پیشی کا نوٹس ملا اس لیے حاضرہوا۔ وکیل بھی بھیج سکتا تھا مگر عدلیہ کے احترام میں خود پیش ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی نے سیاست دانوں کو پیسہ دیئے، ہم الزام لگائیں تو کہتے ہیں ملک دشمن ہیں‘ اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالا گیا ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، میرا نام کہاں سے آیا، کیسے آیا، پھر بھی پانچ سال سزا بھگتی۔ میرا نام پیپلز پارٹی نے اس کیس میں ڈالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے آج بھی کھڑا ہو کر کہا میں حاضر ہوں۔ یہ جھوٹا الزام ہے اسکو غلط ثابت کرنے کے لیے آج یہاں آیا ہوں۔ جو لوگ پورے ملک میں آپکی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ایسا کام کیوں کریں گے۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے، یہ نواز شریف کا کام نہیں۔ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوں کواستعمال کر کے پھینک دیتے ہیں۔