کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام،

نیب نے (ن) لیگی سابق رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھرکو طلب کر لیا

بدھ 6 جون 2018 14:27

کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) قومی احتساب بیورو نے 8 کروڑ روپے رشوت لینے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرکوطلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان نیب کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرپر ہاوسنگ سوسائٹی سی8کروڑرشوت لینے کاالزام ہے اور انہوں نے ایل ڈی اے سے این او سی لیکردینے کا وعدہ بھی کیاتھا۔الزامات کی جانچ پڑتال کے لئے نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرکوطلب کرلیاہے۔