مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی کی ریاستی دہشت گردی جاری‘ مزید 3کشمیریوں کو شہید کر دیا

بدھ 6 جون 2018 14:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قابض فوج نی3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔شہید کشمیریوں کا قصورچادر اور چار دیواری کی حفاظت کرنا تھا۔ مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی سے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری تاریخ کی سب سے بدترین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں۔