فیصل آباد:حضرت علی المرتضی ؓ کا یوم شہادت ا نتہا ئی عقیدت و احترام سے منایاگیا

بدھ 6 جون 2018 14:37

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء)حضرت علی المرتضی ؓ کا یوم شہادت بدھ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس موقع پر ملک بھر کی تمام مساجد ، امام بارگاہوں و دیگر مقامات پر خصوصی تعزیتی تقریبات سمیت سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء کرام ، جید مشائخ عظام ، ممتاز مذہبی سکالر ، ذاکرین اہلبیت نے خطاب کیا، اس موقع پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین اسلام کیلئے خدمات ، لازوال قربانیوں ، سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے یوم شہادت پر ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، اس موقع پرعلمائے کرام نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت علی ؓ کے افکار و نظریات ، تعلیمات و فرمودات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں ،ہمیں حضرت علی ؓ کی طرح جینا اور انہی کی طرح مرنا ہے۔