موسم برسات کے دوران حفاظتی تدا بیر پر عملد رآمد کی ہدایت

بدھ جون 14:37

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران ملیریا، اسہال ، پیٹ کے امراض کے پھیلائو کے خطرہ کے پیش نظر عوام کو حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچائو کیلئے پانی کو ابال کر استعمال کرنے سمیت پانی کو صاف کرنے کی خصوصی گولیاں استعمال کرنے، خوراک کو مکھیوں اور گرد و غبار سے ڈھانپ کر رکھنے اور تازہ پکا ہوا کھانا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ، محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ کھانا کھانے، پکانے ، لیٹرین کے استعمال کے بعد ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئے جائیں، رات کو مچھر بھگا نے کیلئے میٹ لگانے اور دستوں یا اسہال کے دوران او آر ایس ملا پانی استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :