پھلوں اور سبزیوں کی موزوں طریقے سے ترسیل و تقسیم میں پیکنگ اہم کردار ادا کرتی ہے، زرعی ماہرین

بدھ 6 جون 2018 14:37

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے موزوں طریقے سے ترسیل و تقسیم میں پیکنگ اہم کردار ادا کرتی ہے اور بہترین پیکنگ ہی کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت ادا کرسکتی ہے جبکہ ناقص پیکنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات میں بڑا حصہ غیر تسلی بخش کریٹوں / ڈبوں کی تیاری ہے تاہم پھلوں و سبزیوںکی پیداوار میں اضافے کا فائدہ اسی صورت میں اٹھایا جا سکتا ہے جب پیکنگ موزوں ہو، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ پھل اور سبزیاں حیاتیاتی اعتبار سے جاندار اور زندہ ہوتی جبکہ ہر زندہ شے کی طرح سانس لیتی ہیں اور اس عمل کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی و حرارت کا اخراج ہوتا ہے ، پیکنگ کا عمل اس دور زندگی کو محفوط بناتا اور دوران نقل و حرکت نقصان پہنچنے کے امکان کو کم سے کم کرتا ہے، انہوںنے کہاکہ کریٹ مال کو دوران سفر ہچکولوں کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں تاکہ پھل پر خراشیں نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :