کاشتکار مکئی کی برداشت کے بعد چھلیاں اچھی طرح خشک کریں،محکمہ زراعت

بدھ جون 14:37

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) محکمہ زراعت نے مکئی کی برداشت کے بعد کاشتکاروں کو چھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساہیوال 2002 ، ایم ایم آر آئی ییلو ، پرل اور اگیتی 2002 کا بیج آئندہ فصل کیلئے رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے، ایک ملاقات کے دوران محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ جب مکئی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہو جائے تو چھلیاں پودوں سے نکال کر چبوتروں پر پتلی تہہ میں پھیلا دی جائیں اور بعد میں ان کو الٹتے پلٹتے بھی رہنا چاہئے، انہوںنے کہاکہ چونکہ موسم گرماکے دوران درجہ حرارت زیادہ ہوتاہے اس لئے چھلیوں کے خشک ہونے میںزیادہ سے زیادہ 3دن لگ سکتے ہیں، چھلیاں خشک کرنے میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے خاص کر وہ چھلیاں جن سے اگلی فصل کیلئے بیج رکھنا مقصود ہو تو ان کو سایہ دار جگہ میں خشک کرنا بہت بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام کا اگلی فصل کیلئے بیج رکھنے کی غرض سے ایسے کھیتوں کا انتخاب کیاجائے جن کے اردگرد تین تین ایکڑ تک مکئی کی کوئی دوسری قسم کاشت نہ کی گئی ہو ورنہ بیج خالص نہیں رہیگا۔

متعلقہ عنوان :