دھان کے کاشتکاروں کو سپرباسمتی کی پنیری 20جون تک کاشت کرنے کی ہدایت

بدھ جون 14:37

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) دھان کے کاشتکاروںکو سپرباسمتی کی پنیری 20جون تک کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شرح بیج 500 سے 750گرام فی مرلہ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے ، محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار زمین کو پانی دیکر وتر حالت میں لائیں اور پھر دوہرا ہل چلاکر سہاگہ بھی دیا جائے، انہوں نے کہاکہ پنیری کاشت کرنے سے قبل دوہرا ہل چلاکر سہاگہ دیتے ہوئے تیار شدہ کھیت میں خشک بیج کا چھٹہ کرنا چاہئے،کاشتکار اس پر اروڑی ، توڑی ، پھک یا پرالی کی ایک انچ موٹی تہہ بکھیر دیں اور اسکے بعد ہلکا پانی لگا دیں، انہوں نے کہاکہ جس نلکے سے پانی دیا جائے اس کے آگے سوکھی گھاس وغیرہ رکھ دینی چاہیے تاکہ پانی کا زور کم ہو جائے اور بیج بہنے نہ پائے ،کاشتکار چند دن بعد توڑی و پرالی کواٹھا دیں تاکہ پنیری پر سورج کی روشنی پڑ سکے، انہوںنے کہاکہ زنک اور بوران کی کمی دھان کے کھیتوں میں واضح نظر آتی ہے ، 33 فیصد والا 30 کلو گرام زنک سلفیٹ فی ایکڑ نرسری پر ڈالنے سے زنک کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :