کاشتکاروں کو دھان کی منظور شدہ اقسام والی پنیری کی کاشت ہدایت

بدھ 6 جون 2018 14:37

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) محکمہ زراعت نے دھان کی منظور شدہ اقسام کی پنیری کی کاشت اور اس کی کھیتوں میں منتقلی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے اورکاشتکاروں کو شیڈول پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایت کی ہے ، محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ سپرباسمتی ، پی ایس 2 ، باستمی 385، باسمتی 2000 ، باسمتی 515 اور باسمتی 370 کی پنیری 20جون یا 6 ہاڑ تک کاشت کرکے یکم جولائی سے 20جولائی بمطابق 17ہاڑ سے 4ساون تک ، باسمتی 198 ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں پنیری کی کاشت 15جون یا یکم ہاڑ تک کاشت کرکے یکم جولائی سے 15جولائی بمطابق 17ہاڑ سے 31 ہاڑ تک ، شاہین باسمتی کی پنیری کی کاشت 15جون سے 30جون بمطابق یکم ہاڑ سے 16ہاڑ تک کاشت کرکے 15جولائی سے 31 جولائی بمطابق 31ہاڑ سے 15ساون تک ، کے ایس 282، نایاب اری 9، اری 6 ، کے ایس کے 133، کے ایس کے 434 ،پی کے 386 ، نیاب 2013 کی پنیری کی کاشت 7جون یا 24جیٹھ تک کاشت کرکے 20جون سے 7جولائی بمطابق 6ہاڑ سے 23ہاڑ تک کھیت میں منتقل کی جاسکتی ہے، انہوںنے بتایاکہ 15 جون یا یکم ہاڑ تک وائے 26 ، پرائیڈ 1 ، شہنشاہ 2 ، پی ایچ پی 71 کی پنیری کو کاشت کرکے اس کی عمر 25 سی30 دن ہونے پر اسے کھیت میں منتقل کیاجا سکتا ہے، بروقت اور شیڈول کے مطابق پنیری کی کاشت اور اس کی کھیتوں میں منتقلی سے شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔