سورج مکھی حساس فصل ہے،

کاشتکار محنت و احتیاط سے برداشت کاعمل مکمل کریں، زرعی سائنسدان

بدھ 6 جون 2018 14:39

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) زرعی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سورج مکھی 120سے 130دنوں میں تیار ہونے والی ایک حساس فصل ہے ،کاشتکار محنت و احتیاط سے برداشت کاعمل مکمل کریں، ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے،جب سورج مکھی کے پھول کی پشت کا رنگ سب سے سنہری ، پھولوں کی پتیاں جلد خشک ، سبز پتیاں بھوری ہوجائیں تو فصل کے پھولوں کو درانتی سے کاٹ لیں اور دو سے تین دن تک زمین سے ایک فٹ اونچے بنائے گئے چبوتروں پر پھیلا دیں جس کے بعد تھریشر سے گہائی کریں، انہوںنے کہاکہ اگر فصل تھوڑی ہوتو پھولوں کی کٹائی کے بعد ان کو خشک کرکے ڈنڈوں سے کوٹ کر دانے علیحدہ کرلیںاورانہیں دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں ، زیادہ رقبوں پر کاشتہ فصل کی برداشت کیلئے کمبائن ہارویسٹر کا استعمال کیا جائے ، اگر فصل قبل ازوقت برداشت کرلیں تو دانے پچک جاتے ہیں جن کے وزن میں کمی آجاتی اور کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے، انہوںنے کہاکہ اسی طرح اگر فصل پکنے کے بعد بروقت برداشت نہ کی جائے تو فصل کے گرنے اور پرندوں کے کھانے کی وجہ سے نقصان کا احتمال ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :