فیصل آباد، پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے موثر مہم کاآغاز

بدھ 6 جون 2018 14:39

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) محکمہ زراعت توسیع نے پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے موثر مہم کاآغاز کردیا ہے جس کے باعث آم ، امرود ، ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کیساتھ برآمدات میں اضافہ بھی یقینی ہو جائیگا، تاہم پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ باغبان گلے سٹرے اور کیڑے سے متاثرہ پھل اکٹھے کرکے فوری تلف کریں اور آم ،امرود ، ترشاوہ پھلوں کے باغات میں میتھائل یوجینال اور پروٹین ہائیڈرو لائیزیٹ کے جنسی پھندے لگائیں، انہوں نے کہا کہ" پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم" کے تحت باغبانوں کو پھل کی مکھی کے نقصانات سے آگاہی اور باغات کی بہتر دیکھ بھال بارے مہم شروع کی گئی ہے جبکہ محکمہ زراعت پنجاب کے توسیعی افسران آم، ترشاوہ پھلوں اور امرود کے باغبانوں کو پھل کی مکھی کی پہچان، نقصان کی علامات اور تدارک بارے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :