کاشتکاروں کو کپاس کی فصل پر کاٹن اور ڈسکی بگ کی فوری تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 6 جون 2018 14:39

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل پر کاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی فوری تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصاًً کپاس کے علاقوں میں بعض مقامات پر پودوں، جڑی بوٹیوں اور آرائشی پودوں پر ان کیڑوں کا حملہ دیکھنے میں آیا ہے، اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کرنہ صرف پیداوارمیں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغدار کر کے کوالٹی کو شدید متاثر کرتے ہیں، انکے تدارک کیلئے ابھی سے حکمت عملی مرتب کرنے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، عمدہ قسم کی کپاس اور روئی پیدا کرنے کیلئے صاف چنائی ،ذخیرہ اور ترسیل میں احتیاط کیساتھ ان کیڑوں پر کنٹرول حاصل کرنا از حد ضروری ہے کیونکہ ان کیڑوں کے بالغ اور بچے دونوں حالتوں میں سبز ٹینڈے میں اپنی سوئی داخل کر کے بیج کا رس چوس لیتے ہیں جس سے متاثرہ بیج اور روئی پر بیکٹیریا اور فنجائی کا حملہ ہو جاتا ہے جس کے نتیجہ میں ٹینڈا پوری طرح نہیں کھلتا اور غیر معیاری روئی پیدا ہوتی ہے،ان کیڑوں کی میزبان فصلوںیعنی بھنڈی توری، جوار ، باجرہ اور پٹ سن پر بھی ان کیڑوں کی تلفی کو یقینی بنایاجائے ، جڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، انہوںنے کہاکہ کاشتکار فصلوں پر حملہ کی صورت میں زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں تاکہ کپاس کی فصل کو نقص-ان سے بچانے میںمعاونت مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :