پی ایس ڈی پی کے تحت پورٹ اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ایک ارب 77کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 6 جون 2018 14:39

پی ایس ڈی پی کے تحت پورٹ اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پورٹ اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 77کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 12ارب 77کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 18 کروڑ ، ملا بینڈ ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 8کروڑ ،جی پی اے ہائوسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 23کروڑ 77لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :