Live Updates

آئی ایس آئی کے افسر نے مجھے اپنے پاس بلایا اور لفافہ دے کرمجھے کیا پیشکش کی۔۔۔

ریحام خان کے سنگین الزام نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 14:07

آئی ایس آئی کے افسر نے مجھے اپنے پاس بلایا اور لفافہ دے کرمجھے کیا پیشکش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق مزید انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کئی بڑے ٹی وی اینکرز پر ایجنسیوں کے ایجنڈے پر کام کرنے اور ان سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اپنی کتاب میں ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک کرنل رینک کے افسر نے ان کو بُلایا ، لفافے کی پیشکش کی، اور مجھے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ ہمارے لیے یہ کام کریں۔اور آہستہ آہستہ ان سے بات کی کہ ذرا آپ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوں۔

(جاری ہے)

لیکن چونکہ ریحام خان بہت دیانتدار ہیں لہٰذا انہوں نے لکھا کہ میں نے کرنل کو منع کر دیا اور کہا کہ مجھے کوئی خرید نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب گذشتہ ہفتے سے ہی سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے پروگرامز میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب کے گردش کرتے اقتباسات اور کتاب میں عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر عائد کیے جانے والے ان کے گھناؤنے الزامات پر سوشل میڈیا صارفین بھی آگ بگولہ ہوئے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے شادی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں سمیت پوری قوم نے ریحام خان کو ''نیشنل بھابھی'' کا خطاب دیا تھا لیکن اب عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر کیچڑ اُچھالنا ریحام خان کو مہنگا پڑ گیا ، ریحام خان کی کتاب پر سوشل میڈیا صارفین شدید غم و غصے کا شکار ہیں اور انہوں نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لینے کے ساتھ ساتھ ان کو سخت تنقید کا بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر RehamOnPMLNAgenda# کا ٹرینڈ بھی بن گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کو مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے والی خاتون قرار دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات