ٹیوٹا نے اپنی21ہزار پاس آئوٹس کو بلا سود قرضے دئیے‘عرفان قیصر شیخ

پنجاب کے طلباء و طالبات کو 1ارب 11کروڑ کے قرضے دئیے گئے ‘چیئرمین ٹیوٹا

بدھ 6 جون 2018 14:41

ٹیوٹا نے اپنی21ہزار پاس آئوٹس کو بلا سود قرضے دئیے‘عرفان قیصر شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ اپنے طلبہ و طالبات کے لئے 100فیصد روزگار ہمارا ہدف ہے اسی ہدف کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈھائی سال قبل ٹیوٹا پاس آئوٹس کو بلا سود قرضے دینے کے پروگرام کا آغاز کیا ۔وہ اخوت کے ساتھ مل کر ٹیوٹا کے طلبا و طالبات کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں سہ ماہی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ ٹیوٹا 54سے زائد شارٹ کورسز کروا رہا ہے جس میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ،بین الاقوامی ماسٹر ٹرینرز کوالٹی تربیت کو یقینی بناتے ہیں ضرورت اس امر کی تھی کہ ان طلبہ کو اپنے کاروبار کے لئے بلا سود رقم فراہم کی جائے اسی تناظر میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا یہ پروگرام انتہائی کامیابی اور شفافیت سے جاری ہے اب تک 21ہزار طلبہ و طالبات کو 1ارب 11کروڑ طلبہ کو قرضے دیئے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 99.9فیصدسے بھی زائد ہے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ ہم سالانہ اپنے 50فیصد پاس آئوٹس کو بلا سود قرضہ دے سکتے اگر سالانہ 1لاکھ ہنر مند نوجوان کو بلا سود قرضہ دیا جائے تو وہ نہ صرف پوری طرح یہ قرض واپس کر سکتے ہیں بلکہ اپنے پورے خاندان کا معاشی بوجھ اٹھانے کے قابل بھی ہو جاتے ہیں عرفان قیصر شیخ نے کہا ٹیوٹا بلا سود قرضوں کی فراہمی میں طالبات اور جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :