ثناء اللہ قادری مرحوم ایک سچے عاشق رسول ﷺتھے،وزیر اعظم آزادکشمیر

بدھ 6 جون 2018 14:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ثناء اللہ قادری مرحوم ایک سچے عاشق رسول ﷺتھے،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان،گزشتہ روز راولپنڈی کے ایک نجی ہال میںوزیرحکومت حافظ محمد احمد رضا قادری کے والد محترم سابق ڈپٹی سپیکر الحاج ثنا ء اللہ قادری مرحوم کی سالانہ برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ،میئر راولپنڈی سردار نسیم خان،چیئر مین بیت المال پاکستان بئرسٹر عابد وحید شیخ،سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار،سابق ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، وزیرحکومت ڈاکٹر نجیب نقی ،وزیرحکومت چوہدری محمد عزیز ،وزیرحکومت مشتاق منہاس،وزیرحکومت سردار فاروق سکندر،وزیرحکومت چوہدری محمد سعید، وزیرحکومت سید شوکت شاہ،وزیرحکومت حاجی جاوید اختر ،وزیرحکومت کرنل وقار احمد نور،وزیرحکومت چوہدری محمد اسحاق،وزیرحکومت مسعود خالد،ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ،ممبر اسمبلی اسد علی شاہ،ممبر کشمیر کونسل خالق وصی،ضیا ء اللہ شاہ،پیرزادہ راحت قدوسی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ،ممبر پاکستان بار کونسل غلام مصطفی کندول ا یڈووکیٹ ، ممبر پنجاب بار کونسل سجاد اکبر عباسی، سردارطارق ایڈووکیٹ،سردار نجیب ایڈووکیٹ،سردار مظہر محبوب ایڈووکیٹ،چوہدری ابرار علی ایڈووکیٹ،راجہ شفاعت ایڈووکیٹ،راجہ مسعود ایڈووکیٹ،نوید قریشی ایڈووکیٹ،سردار آفتاب ایڈووکیٹ،راجہ ابرارعارف ایڈووکیٹ،راجہ امین ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر عباسی ایڈووکیٹ، اسد عباسی ایڈووکیٹ،ملک ارسلان ایڈووکیٹ،سہیل عصمت ایڈووکیٹ، کے علاوہ صحافی برداری،تاجر براداری ،اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر حاضری نے سابق ڈپٹی سپیکر الحاج ثنا ء اللہ قادری مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اور ان کے زندگی کو سادی ،عاجزی و انکسار ی کی بہترین مثال قرار دیا،اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مرحوم ثنا ء اللہ قادری ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے،ان کی زندگی عشق رسولﷺ سے بھر ی تھی،انہوں نے انتہائی مثالی زندگی گزاری،اس موقع پر مختلف مکتب فکر کے احباب نے اپنے اپنے الفاط میں مرحو م کو خراج تحسین پیش کیا،تقریب میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی-