اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی

بدھ 6 جون 2018 14:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کل بدھ سے ٹی اینڈ فٹ بال گرائونڈ پر شروع ہونا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی سید شرافت حسین بخاری کے بتایا کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی انٹر فیس تین ہزار روپے مقررہ کی گئی جبکہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی بمعہ 20 ہزار روپے، دوئم کو رنراپ ٹرافی بمعہ 10 ہزار روپے کیش انعام دیئے جائیں گے اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور گول کیپر کا بھی انعام رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران کسی قسم کا کوئی پروٹیسٹ نہیں کیا جائیگا۔ میچ ریفری اور ٹورنامنٹ کمیٹی کا فیصلہ فائنل ہوگا۔