نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

آرمی چیف کی جانب سے نگران وزیراعظم کو انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

بدھ 6 جون 2018 14:42

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نگران وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی سلامتی، پیشہ وارانہ امور اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جب کہ آرمی چیف کی جانب سے نگران وزیراعظم کو انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آرمی چیف نے نگران وزیراعظم کو انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے بھی مکمل معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ دوسری جانب نگران وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے بھی ملاقات کی اور جسٹس (ر) ناصر الملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ نگران وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات میں ملکی سلامتی اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک وفاقی حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد وزیراعظم مقرر کیے گئے ہیں۔