لیونل میسی کے ہر گول پر غریب افراد کو کھانا کھلانے کی سکیم واپس

بدھ 6 جون 2018 14:44

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کے ہر گول پر غریب افراد کو کھانا کھلانے کی سکیم واپس لے لی گئی۔ اس سکیم کے تحت برازیل اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر کے ہر گول پر اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام میں 10 ہزار میلز دی جاتیں تھیں۔

(جاری ہے)

یہ سکیم مارچ 2020ء تک جاری رہتی مگر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی، خود برازیل کے کوچ ٹائٹ نے بھی اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کام سے انفرادی پلیئرز پر دبائو بڑھے گا۔ اب ماسٹر کارڈ کی جانب سے اعلان کیا گیاکہ یہ سکیم ختم کی جا رہی ہے اور اس کی جگہ رواں برس یو این فوڈ پروگرام کیلئے ایک ملین میلز کا عطیہ دیا گیا ہے ۔