Live Updates

ریحام خان اور گلو کار سلمان احمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 14:34

ریحام خان اور گلو کار سلمان احمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی کتاب جہاں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے وہیں سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر ایک لفظی جنگ کا بھی آغاز ہو گیا ہے ۔ پاکستانی گلوکار اور عمران خان کے قریبی ساتھی سلمان احمد نے ریحام خان سے متعلق کئی انکشافات کیے جس میں انہوں نے ریحام خان کے پیسے مانگنے کا بھی تذکرہ کیا۔

ان تمام باتوں پر رد عمل دیتے ہوئے ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک کنگال بے چاہ جس کر ہم پچپن سے دیکھ رہے ہیں اور ابھی تک بھائی صاحب گانا نہیں سیکھ پائے،اُن سے میں پیسے مانگوں گی؟
ریحام خان کے اس ٹویٹ پر گلوکار سلمان احمد نے ان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی بی میں حق حلال کی کھاتا ہوں،تمہاری طرح میری اخلاقیات کا دیوالیہ نہیں نکلا ہوا اور نہ ہی میں منافق ہوں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں گلوکار سلمان احمد نے اپنے گانے کا لنک بھی شئیر کیا۔
ایک اور ٹویٹ میں ریحام خان نے کہا کہ میں قابل اعتماد خاتون ہوں، جس نے حقیقتاً ماں اور بہن کے روپ میں آپ کی مدد کی ہے۔ رحم دل ہونے میں پیسے نہیں لگتے، اگر پوری دنیا بھی ظالم ہو جائے تب بھی مجھ میں بدلاؤ نہیں آئے گا۔
ریحام خان کے ان ٹویٹس پر نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ میں سب پاکستانیوں اور میڈیا کو ایک بات کہنا چاہتوں ہوں کہ میرے پاس تمام شواہد اور ثبوت ہیں جن سے میں ریحام خان کی منافقت کا بھانڈا پھوڑ سکتا ہوں، سب سے پہلے تو یہ کہ 2014ء میں جون میں ریحام خان بطور مداح مجھ سے ملاقات کرنے آئیں، یہ خود کو ایک سولہ سالہ لڑکی سمجھتی ہیں لیکن در اصل یہ 45 سال کی خاتون ہیں اور ان کا فرض بنتا ہے کہ ایک 45 سال کی خاتون کی طرح ہی لوگوں سے بات کریں۔

یہ مجھ سے ملنے آئیں ، میرے ساتھ تصویر کھنچوائی وہ بھی میرے پاس موجود ہے، اور پھر انہوں نے کہا کہ میں تمہاری مدد کرنا چاہتی ہوں ، میں انگلینڈ سے آئی ہوں ، میں ایک صحافی ہوں اور میں تمہارے کیرئیر کو اور اوپر لے کر جاؤں گی۔ مجھے اپنے ساتھ کام دو۔ اس وقت یہ مجھ پر تنقید کر رہی ہیں، لیکن اُس وقت یہ میری ویڈیو میں آئیں ، جس کا لنک میں نے ٹویٹ میں شئیر کیا ہوا ہے اور انہوں نے دکھایا کہ میں پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کروں گا لیککن در حقیقت ان کا ارادہ عمران خان کے پاس پہنچنے کا تھا اور یہ جانتی تھیں کہ عمران خان میرے دوست ہیں، یہ کھانے پر میرے ساتھ بیٹھیں اس کی تصویر  بھی میرے پاس موجود ہے، میرے ساتھ جُڑ کر بیٹھی ہوئی تھیں۔

انہوں نے مجھے پیغامات اور ای میل بھیجے جس میں انہوں نے میری منتیں اور ترلے کیے کہ عمران خان کا انٹرویو دلوا دو۔ میں نے خان صاحب سے بات کی تو ان کو بھی پانچ منٹ کا انٹرویو ملا ۔ اس کے بعد 30 اکتوبر 2015ء کو جب ان کی طلاق ہوئی تو انہوں نے پھر مجھے ای میلز بھیجنا شروع کردئے اور رونا ڈالتے ہوئے مجھے کہا کہ دیکھیں انہوں نے میرے ساتھ کیا کیا ۔

میرے پاس ان کے تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں۔ اور میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ بی بی آپ ٹی وی پر آئیں اور میں آپ کی تمام ویڈیوز، پیغامات اور ای میلز آپ کو دکھاؤں گا۔ 19 مارچ 2018ء کو میں نے پی ٹی آئی کے ایک رہنما پر تنقید کی تو انہوں نے پھر مجھ سے رابطہ کیا اور کہاکہ تمہیں اب سمجھ آگئی ہے ، عمران خان کی اصلیت نظر آ گئی ہے ، تم میرے ساتھ مل جاؤ۔سلمان احمد نے کہاکہ میں روزے میں ہوں اور میں ریحام خان کی منافقت کو پاکستان کی عوام کو دکھانا چاہتا ہوں۔ یہ ایک خاتون ہیں اسی لیے میں ان سے متعلق زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات