رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریسکیو سروسزکی فراہمی جاری ‘ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد

بدھ 6 جون 2018 14:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد کی سر براہی میں ریسکیو سروسز کے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ میڈیا کوارڈئنیٹر محمد شفیق کیمطابق اجلاس میں رمضان المبارک میں عوام کو فراہم کی جانے والی سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار اپنے فرائض کو عبادت سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

رمضان میں بھی بِلا کسی تفریق اور روکاوٹ کے عوام کو بروقت ریسکیو سروسز فراہم کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں ریسکیو اہلکاروں کو اِن کی پیشہ وارنہ مہارت میں اضافے کیلئے حصوصی تربیت بھی جاری ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام اہلکاروں کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا ، ریسکیو اہلکار رمضان میں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ٹرنینگ محمد عارف خان مروت ،ایمرجنسی آفیسر میڈیکل بشیر اللہ ،ایمرجنسی آفیسرآپریشنز انجنیئر شارق ریاض خٹک اور کنٹرول روم انچارج ظفر مختیار نے شرکت کی۔