ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے بالمقابل مدینہ فوٹو سٹیٹ پر تین ڈاکوئوں نے تین لاکھ روپے کی نقدی،موبائل کارڈ لوٹ لئے

بدھ 6 جون 2018 14:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے بالمقابل مدینہ فوٹو سٹیٹ پر تین ڈاکوئوں نے تین لاکھ روپے کی نقدی،موبائل کارڈ لوٹ لئے اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مین نور شاہ روڈ پر کوٹ فرید خاں بالمقابل سول ہسپتال مدینہ فوٹو سٹیٹ کا مالک مدثر احمد منگل کی رات 11بجے آرڈر پر فوٹو سٹیٹ کاپیاں لارہا تھا کہ مو ٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکو آگئے اور پستول دکھا کر نقدی اور موبائل فون کارڈز تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ فرید ٹائون نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔