Live Updates

پی ٹی آئی کی یاسمین راشد نے ووٹرلسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

بدھ 6 جون 2018 15:13

پی ٹی آئی کی یاسمین راشد نے ووٹرلسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کو الیکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے ووٹرلسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیاں چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں ہمارے حلقے میں 3 لاکھ 22 ہزار ووٹرز تھے‘اب 4 لاکھ 64 ہزار ووٹرز ہیں اورنئی لسٹ کے مطابق ایک لاکھ 40ہزارووٹوں کا اضافہ ہو،ہمیں بتایاجائے یہ اضافی ووٹ کہاں سے آئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے ووٹرلسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیاں چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی ۔ووٹرلسٹوں میں مبینہ بیضابطگیاں چیلنج کرتے ہوئے یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 1200 بلاک کوڈز میں آبادی کم اور ووٹرز زیادہ ہیں، 500 ووٹوں کا فرق آرہا ہے جبکہ 29 ہزارووٹوں کی پٹیشن پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں چل رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن میں ہمارے حلقے میں 3 لاکھ 22 ہزار ووٹرز تھے۔جبکہ اب 4 لاکھ 64 ہزار ووٹرز ہیں اورنئی لسٹ کے مطابق ایک لاکھ 40ہزارووٹوں کا اضافہ ہو،ہمیں بتایاجائے یہ اضافی ووٹ کہاں سے آئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات