نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی صدارت میں کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد

پاک بحریہ کے سربراہ کو بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

بدھ جون 15:15

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی صدارت میں کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) نیول ہیڈ کوارٹر میں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی صدارت میں کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا‘ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کانفرنس میں پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ کانفرنس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں‘ ترقیاتی منصوبوں اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے دوران ٹروپس کی ٹریننگ اور فلاح سے متعلقہ امور کاجائزہ لیا گیا۔ نیول چیف نے نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :