امریکی سفیر کو رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے، وزارت خارجہ

قدامت پسندوں کی خاموش اکثریت کا جاگنا اہم سیاسی عمل ہے ، انہیں اقتدار میں شریک ہونا چاہیے، امریکی سفیر رچرڈ

بدھ 6 جون 2018 15:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) امریکہ نے جرمنی میں تعینات اپنے سفیر کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفیر کو اپنے رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے،یورپ میں قدامت پسندوں کی خاموش اکثریت کا جاگنا ایک اہم سیاسی عمل ہے اور انہیں اقتدار میں شریک ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جرمنی میں متعین نئے امریکی سفیر رچرڈ گرینیل کے اس بیان کا دفاع کیا ہے، جس میں سفیر نے یورپ میں قدامت پسندوں کے اقتدار میں آنے کی حمایت کی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفیر کو اپنے رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ رچرڈ گرینیل نے گزشتہ ویک اینڈ پر برائٹ بارٹ نیوز کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ یورپ میں قدامت پسندوں کی خاموش اکثریت کا جاگنا ایک اہم سیاسی عمل ہے اور انہیں اقتدار میں شریک ہونا چاہیے۔ گرینیل کو حال ہی جرمنی میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صدر ٹرمپ کے پرزور حامی ہیں اور قبل ازیں اقوام متحدہ میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔