ارجنٹائن اور اسرائیل مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ،

سٹار میسی نے کروڑوں دل جیت لئے،منسوخی کی وجہ فلسطینیوں کے خطوط قرار میچ کی منسوخی کا بڑا سبب فٹبالر کو دی جانے والی دھمکیاں ہیں، اسرائیلی موقف

بدھ جون 15:15

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ارجنٹائن اور اسرائیل مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا، سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کروڑوں افراد کے دل جیت لئے، میچ منسوخی کی وجہ فلسطینیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے خطوط کو قرار دیا جا رہا ہے، میچ کی منسوخی کا سبب فٹبالر کو دی جانے والی دھمکیاں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ایک دوستانہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ میچ کی منسوخی کی وجہ ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر لیونل میسی کو فلسطینیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے خطوط کو قرار دیا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ میچ کی منسوخی کا سبب فٹبالر کو دی جانے والی دھمکیاں ہیں۔ اس میچ کی میزبانی یروشلم شہر کو تفویض کی گئی تھی۔ میسی ارجنٹائنی فٹ بال ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ ارجنٹائن میں اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے میچ کے منسوخ کیے جانے کی تصدیق کے ساتھ اس کے کھیلے نہ جانے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھی ارجنٹائن کو میچ منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :