چین ، کان حادثہ،ایک درجن کان کن ہلاک،

23 کان کنوں کو زندہ باہر نکال لیا گیا

بدھ جون 15:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) چین کے شمالی حصہ میں کان حادثہ میں ایک درجن کان کن ہلاک ہو گئے جب کہ پھنسے ہوئے 25پچیس میں سے 23 کان کنوں کو زندہ باہر نکال لیا گیا،حادثے کی وجہ بارودی مواد کا اچانک پھٹ جانا بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی چین میں حادثے کے بعد کان میں پھنسے ہوئے پچیس میں سے تیئیس کان کنوں کو زندہ باہر نکال لیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم گیارہ کان کن ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو بدستور لاپتہ ہیں۔ خام لوہے کی یہ کان چین کے صوبے لیاننگ میں واقع ہے۔ حادثہ کی وجہ اس بارودی مواد کا اچانک پھٹنا بنا جو کان کے اندر لے جایا جا رہا تھا۔ ایک کلومیٹر گہرائی میں ہونے والے اس دھماکے سے کان منہدم ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :