روس پر عائد پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی ،پیوٹن

وقت کے ساتھ ساتھ مغربی پارٹنرز کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر آ جائیں گے،روسی صدر

بدھ 6 جون 2018 15:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی ، وقت کے ساتھ ساتھ مغربی پارٹنرز کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی اور مغرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری بھی پیدا ہو گی۔

روسی صدر نے ان خیالات کا اظہار چین کے سرکاری میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا، جسے ان کے دورہ چین سے قبل میزبان ملک کے ذرائع ابلاغ پر جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ روسی صدر تین روزہ دورے پر آٹھ جون کو چین پہنچیں گے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مغربی پارٹنرز کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :