قطر مستقل مغربی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کا خواہشمند ہے،خالد بن محمد العطیہ

قطر اور نیٹو کے درمیان اسٹریٹیجیک تعلقات کو مسلسل فروغ حاصل ہو رہا ہے،وزیر دفاع

بدھ 6 جون 2018 15:15

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) خلیجی ریاست قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا ہے کہ مستقل مغربی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ہے، قطر اور نیٹو کے درمیان اسٹریٹیجیک تعلقات کو مسلسل فروغ حاصل ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بن سکے۔

(جاری ہے)

العطیہ نے ان خیالات کا اظہار خلیجی ممالک میں سفارتی تنازعہ پیدا ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پرایک انٹرویو میں کیا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قطر کا اس وقت دنیا کے انتہائی اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے اور ان کا ملک نیٹو کا اتحادی بھی ہے۔ قطری وزیر دفاع نے مزید کہا کہ قطر اور نیٹو کے درمیان اسٹریٹیجیک تعلقات کو مسلسل فروغ حاصل ہو رہا ہے اور ان کا ملک اتحاد کے مختلف مراکز میں سے ایک ہے۔ قطری وزیر کا انٹرویو ملکی دفاعی جریدے میں شائع ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :