فیروزپور سٹی ہائوسنگ اسکینڈل،

سیف الملوک کھوکھر نیب میں پیش، ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ

بدھ 6 جون 2018 15:23

فیروزپور سٹی ہائوسنگ اسکینڈل،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) فیروزپور سٹی ہاسنگ سکینڈل میں اہم پیش رفت، سابق رکن پنجاب سمبلی سیف الملوک کھوکھر نے نیب میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا دیا ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر پر الزام ہے کہ انہوں نے ہائوسنگ سکیم کو این او سی دلوانے میں 8 کروڑ روپے رشوت لی، سیف الملوک کھوکھر نے نہ صرف اپنے اثرورسوخ کا استعمال کیا بلکہ قوانین کی بھی دھجیاں اڑائیں۔

الزامات کی جانچ پڑتال کے لئے نیب لاہور نے سیف الملوک کھوکھر کو طلب کیا تھا، سیف الملوک کھوکھر گزشتہ روز نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے، سابق ایم پی اے سے تقریباً ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی۔ سیف الملوک کھوکھر نے ایک گھنٹہ تک اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔