پنجاب میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئی1ارب روپے سے زائد کی منظوری

بدھ جون 15:23

پنجاب میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئی1ارب روپے سے زائد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 73 ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 21کروڑ 8لاکھ 13 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی73ویں اجلاس میںروڈ سیکٹر کی جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں لاہور میں سگیاں کے قریب دریائے راوی پر دوسرے پل کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 21 کروڑ 8 لاکھ 13 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :