بروقت،غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کا انعقاد پوری قوم کی خواہش ہے،اسداللہ بھٹوکا صفورہ میں افطار پارٹی سے خطاب

بدھ 6 جون 2018 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ونامزد امیدوار این اے 242اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ بروقت اور شفاف انتخابات کا انعقاد پوری قوم کی خواہش ہے،قومی دولت کی لوٹ مار میں ملوث اور کروڑوں کے قرضے معاف کروانے والے امیدوارکیسے کلیئر قرار دیئے جاتے ہیں،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے، آئین کے دفعہ62,63کا ہر فور م پر دفاع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گبول گوٹھ صفورا میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سمیت ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتیں بددیانت افراد کے کڑے احتساب کے ساتھ بروقت، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات چاہتی ہیں،سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کے اقدامات کو قوم قومی مفاد اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان شریف انسانوں کی ٹریننگ ،گناہوں کی معافی کا مہینہ ہے،آخری عشرہ مغفرت اور تاک راتوں خاص طور پر لیلتہ القدر رب کی رضا کا بہترین موقع ہے۔