ایکٹ74میں 13ویںترمیم مسلم لیگ ن کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے،نورین عارف

محمد فاروق حیدر نے آزاد حکومت کا تشخص بحال کر دیا،جو کام گزشتہ70برسوں سے کوئی نہ کر سکا وہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کر دکھایا،آئینی ترمیم سے ریاست کے عوام کا مورال بلند ،پاکستان کیساتھ رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے، وزیر صنعت آزاد کشمیر

بدھ 6 جون 2018 15:29

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) آزادکشمیر کی وزیر صنعت ، سماجی بہبود و ترقی نسواں نورین عارف نے کہا ہے کہ ایکٹ74میں 13ویںترمیم مسلم لیگ ن کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد حکومت کا تشخص بحال کر دیا،جو کام گزشتہ70برسوں سے کوئی نہ کر سکا وہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کر دکھایا۔

آئینی ترمیم سے ریاست کے عوام کا مورال بلند اورپاکستان کے ساتھ رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔آئینی ترامیم کے ذریعے آزاد کشمیر کا ریاستی تشخص اور وقار بحال کرنے کی عملی کاوشوں پروزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور کابینہ مبارکباد کے مستحق ہیں،آزاد کشمیر حکومت کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات ملنے سے خطہ کے اندر جہاں سیاسی استحکام پیدا ہوگا وہاں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز بھی ممکن ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر حکومت نے کہاکہ آئینی مالیاتی خود مختاری مضبوط اور مستحکم پاکستان کے مفاد میں آزاد کشمیر اسمبلی نے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کر لیا۔ ایکٹ 74میں ترمیم ریاست کی انتظامی اور مالی خوداختیاری کیلیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔حکومت کو اختیار ملنے پر ریاست کے اندر تعمیروترقی اورکے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہوگا ۔

محترمہ نورین عارف نے کہا کہ ہمار ے لیے باعث اعزازہے کہ آزادکشمیر کو با اختیار بنانے کیلئے ہم نے اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہم سے یہ کام لیا ۔انہوںنے کہاکہ آئینی ترمیم میں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کردار ناقابل فراموش ہے جنہوںنے ہمیشہ کی طرح اس معامہ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا ۔جبکہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ساری وفاقی کابینہ کو بھی کشمیری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے آزادکشمیر کو مالی اور انتظامی طور پر خود مختار بنایاہے ۔