رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں گڑ کی برآمدات میں 26.76فیصد اضافہ

بدھ 6 جون 2018 15:29

رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں گڑ کی برآمدات میں 26.76فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں ملک سے گڑ کی برآمدات میں 26.76فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطا بق جولائی تا اپریل پاکستان نے گڑ کی برآمدات سے 30.06 ملین ڈٖالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 26.76 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران پاکستان نے گڑ کی برآمدات سے 23.7 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔سالانہ بنیادوں پر اپریل کے مہینے میں گڑ کی برآمدات میں 2.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :